7کروڑ روپے کی لاگت سے ژوب میں بننے والے ڈیم میں پہلی بارش ہوتے ہی شگاف پڑ گیا

کوئٹہ : میرٹ اور شفافیت کی دعویدار صوبائی حکومت 7کروڑ روپے کی لاگت سے ژوب میں بننے والے ڈیم میں پہلی بارش ہوتے ہی شگاف پڑ گیا۔صوبائی وزیر مٹھا خان نے ژوب میں مینا بازار ڈیم 7کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کروایا تھا۔ ناقص میٹریل استعمال ہونے کے سبب مون سون کی پہلی بارش میں ہی مینا بازار ڈیم میں پانی شگاف پڑ گیا جس کے نتیجے میں حکومت بلوچستان کے 7کروڑروپے مبینہ کرپشن کی نذر ہوگئے صوبائی حکومت میر ٹ اور شفافیت کے دعوے کرتی تھکتی نہیں لیکن ترقیاتی فنڈز جو اندرون بلوچستان خرچ ہو رہے ہیں ان میں بیشتر کرپشن کا شکار ہو گئے ہیں ژوب کے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ مینا بازار ڈیم میں ناقص میٹریل کے استعمال اور 7کروڑ روپے مبینہ خرد برد کی تحقیقات کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں