سبی،بارشوں کے باعث دو دیہات پانی میں ڈوب گئے

سبی:سبی اور گردونواح میں دو روز سے بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے جاری ہے،دریائے ناڑی،تلی ندی اور لہڑی ندی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزر رہی ہے،یونین کونسل مل کے دو دیہات سیلابی پانی میں ڈوب گئے،قریبی علاقوں کو پانی میں ڈوبنے کا خطرہ،یونین کونسل مل کا ضلع سبی اور دیگر شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے،سیلابی پانی کے باعث درجنوں کچے مکانات اور دیواریں زمین بوس ہوگئے،سیلابی پانی نے ایک ٹریکٹر کو بھی بہا کر لے گیا،علاقہ مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت،کمشنر سبی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سبی نے متاثرہ علاقوں اور دریائے ناڑی کا معائنہ کیا اور سیلابی پانی کا جائزہ لیا تفصیلات کے مطابق سبی اور گردو نواح کے پہاڑی علاقوں میں دو روز سے جاری بارشوں کے باعث دریائے ناڑی،تلی ندی اور لہڑی ندی میں اونچے درجے کا سیلاب گذر رہی ایکسین ایری گیشن کے مطابق دریائے ناڑی میں اس وقت اونچے درجے کا سیلابی پانی ایک لاکھ تیس کیوسک ریلہ گذر رہا ہے جبکہ تلی ندی میں 52ہزار اور لہڑی ندی میں 47ہزار کیوسک اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے تلی ندی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلہ آنے کے باعث رضا چانڈیو کے بچاو بند میں شگاف پڑنے سے پانی گاوں رضا میں داخل ہوا ہے مل چانڈیہ بھی سیلابی پانی کا نذر ہو گیا ہے یونین کونسل مل کے دو دیہات میں سیلابی پانی نے تباہی مچا دی ہے درجنوں کچے مکانات مہندم ہوگئے سیلابی پانی نے ایک ٹریکٹر کو بھی بہا کر لے گیا ضلعی انتظامیہ نے علاقہ مکینوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں تلی ندی میں سیلابی پانی آنے کے باعث یونین کونسل کے 32دیہاتوں کا ز،مینی رابطہ ضلع منقطع ہو گیا ہے کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیر اور ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ،اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناء ماہ جبین اور ایکسین ایری گیشن عبدالظاہرہ مینگل کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کو دورہ کیا ضلعی انتظامیہ نے دریائے ناڑی ہیڈ ورکس اور تلی ندی کا بھی دورہ کرکے سیلاب کے صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔جبکہ ڈپٹی کمشنر سبی نے ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں شروع کر دی ہیں سیلاب متاثرین کے لئے کھانے پینے اور راشن بھیجنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں