نیب کے خوف سے کاروباری طبقات کو آزاد کیا جائے، فائق شاہ

کوئٹہ:امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ وی آئی پی پروٹوکول اور غیر ضروری مراعات غریب ملک کے ساتھ سنگین مذاق اور عوام کے ساتھ بڑی ناانصافی ہے، اس کو فوری ختم کیا جائے، وزیراعظم پروٹوکول ختم کرنے پر عمل درآمد کروائیں سب سے پہلے خود اور اپنی کابینہ سے آغاز کیا جائے،تب ہی دوسروں پر اثرات ھوں گے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ معیشت اور عوام پر یہ لوگ بوجھ ہیں، دھونس اور ملکی خزانے کو اڑانا امانت میں خیانت ھے، اس ملک میں انہی اخلاقی اور سماجی ناانصافیوں نے۔ تباہی تک پہنچایا ہے، محمد فائق شاہ نے کہا کہ امن ترقی پارٹی پہلے دن سے وی آئی پی پروٹوکول کے خاتمے اور انصاف کے لئے جدوجہد کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ تاجروں، کاروباری طبقات اور کام کرنے والے اداروں کو نیب کے بے جا خوف سے آزاد کروایا جائے محض دباؤ اور انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے، قوانین ایسے بنائے جائیں جو کام، کاروبار اور تجارت کے لئے مفید ماحول دیں۔امن ترقی پارٹی نے قوانین میں تبدیلی کے لیے جامع خاکہ دیا ہے اس پر عمل درآمد کروایا جائے، معیشت اور معاشرت پر اس کے بہترین اثرات ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں