اوکاڑہ، زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی
اوکاڑہ,اوکاڑہ میں زہریلی شراب پینے سے مزید 2 افراد دم توڑ گئے، مجموعی تعداد 10 ہوگئی، پولیس نے زہریلی شراب فروخت کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 9 مقدمات درج کر لیے ہیں۔پولیس کے مطابق مزید 2 ہلاک ہونے والوں میں مشتاق اور شاہ جہاں شامل ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر راے نیاز کا کہنا ہے کہ یہ ہلاکتیں زہریلی شراب پینے سے ہی ہوئی ہیں۔2 افراد عامر اور ندیم کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے جن کے اجزا فرنزک سائنس لیبارٹری لاہور بھجوا دئیے گئے ہیں، دونوں کا تعلق اوکاڑہ کے نواحی قصبات سے بتایا جاتا ہے۔ڈی پی او عمر سعید ملک کے مطابق منشیات فروشی کے خلاف سرچ آپریشن میں بھی 4 افراد گرفتار ہوئے ہیں، ایس پی انوسٹی گیشن شمس الحق کی سربراہی میں 3 ڈی ایس پیز پر مشتمل فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سارے معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔