رمضان المبارک میں مسا جد بند کر نے کی تجویز مستر د
فیصل آباد, چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مساجدکی مکمل تالہ بندی کی حکومتی تجویز مسترد کرتے ہیں رمضان المبارک میں بھی مساجد بند کرنے کی حکومتی کوششیں ناقابل عمل ہیں وزیراعظم قومی اتحاد کا ماحول بنائیں سیاست چھوڑ کر انسانیت بچانے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے میڈ یا گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں ایثار قربانی کے جذبے کی اشد ضرورت ہے ناجائز منافع خور اللہ کے خوف سے ڈریں اور خلق خدا کی مشکلات میں اضافہ نہ کریں مسلم ممالک ایران پر عائد عالمی پابندیوں کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششیں کریں پوری قوم متحد ہو کر کرونا کو شکست دینے کے لئے حکمت اور ہوش سے کام لے وزیر اعظم مساجد کی مکمل بندش کل فوری نوٹس لیں ذخیرہ اندوزی کرنے والے اللہ کی پکڑ سے بچ نہیں سکیں گے موجودہ حالات میں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں قوم کو مایوسی سے نکالنے کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے اس وقت حکومت اور اپوزیشن کی تفریق ختم کرنا ہو گی۔