لیویزفورس کی کاروائی،لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ بر آمد، دو افراد کو گرفتار
ژوب: لیویز ڈولفن فورس کی منشیات کے خلاف کاروائی لاکھوں روپے مالیت کی چھالیہ بر آمد کے ٹرک کو قبضے میں لیکر دو افراد کو گرفتارکر لیا۔ تفصیلات کے مطابق لیویز ڈولفن فورس نے ژوب کے علاقے نیشں نل ہائی وے بادنزئی کے مقام پر منشیات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ٹرک میں لاکھوں روپے کے چھالیہ پکڑ کر سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی جس میں دوافراد ڈرائیور عمرشاہ اور نوراللہ کو گرفتار کرلیا ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں چھالیہ کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے مزید کاروائی جار ی ہے
Load/Hide Comments


