قلات میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ،فی لیٹر 150 روپے فروخت ہونے لگی

قلات:قلات میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی زخیرہ اندو زوں نے پیٹرول پمپ سے غائب کر دیا پیٹرول غائب ہونے سے شہری پیٹرول کے لیئے سرگرداں ہو گئے زخیرہ اندوزوں کی چاندھی ہوگئی پیٹرول فی لیٹر 150 روپے فروخت ہونے لگی شہریوں کا زخیرہ اندوزوں اور مصنوعی پیدا کرنے والے پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف کا روائی کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ قلات میں پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرول غائب کر دیا جس پیٹرول پمپس پر گا ڑیو ں اور مو ٹر سائیکلوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی اور کئی جگہوں پر چلتی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہو گئی پیٹرول کی قلعت کو دیکھ متعدد پمپ مالکان نے خود ساختہ فی لیٹر پیٹرول 150 روپے کر دیا جس زخیرہ اندوزوں کی چاندی ہو گئی قلات کے عوامی حلقوں نے زخیرہ اندوزوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قلات میں پیٹرول کی مصنوعی قلعت پیدا کرنے اور مہنگے داموں پیٹرول فروخت کرنے والے پمپ مالکان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا اور پیٹرول کی دستیابی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہ اہیکہ موجودہ حکومت میں ہر سال عید کے دنوں میں جان بوجھ کر پیٹرول کا بحران پیدا کیا جاتا ہے جو موجودہ وفاقی اور صوبائی حکو مت کی نا اہلی کا سبوت ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ تاجر خود ساختہ قیمتوں کئی گناہ اضافہ کر دیتے ہیں اگر حکومت نے فوری اقدامات نہیں کیئے تو عید کی دنوں میں پیٹرول 300رو پے میں دستیاب نہیں ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں