قلات، کار گاڑی حادثے کا شکار، 4افراد شدید زخمی
قلات :بلوچستان کے علاقے قلات میں کوئٹہ کراچی شاہراہ بینچہ لیویز چوکی کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی کار گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار افراد جن میں دو مرد اور دو خواتین شامل ہے شدید زخمی ہو گئے زخمیوں میں سے خواتین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کو بینچہ لیویز موبائل میں ڈی ایچ کیو قلات ریفر کردیا گیا۔ جہاں پر طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


