کیسکو کا کوئٹہ شہر میں عید الضحی کی تعطیلات کے دوران لوڈشیڈنگ نا کرنے کا اعلان

کوئٹہ:کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے عیدالضحی کی تعطیلات کے دوران بجلی کی باقاعدگی سے فراہمی کیلئے مختلف انتظامات کئے ہیں اور اس سلسلے میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ شہرمیں عیدالضحی کے تین دن تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔تعطیلا ت کے دوران کیسکونے سنٹرل کمپلینٹ سیل زرغون روڈکوئٹہ 0819201445اور081829753کومرکزی مانیٹرنگ وایمرجنسی کنٹرول سینٹر قراردیاہے جو24گھنٹے کھلارہے گاجو صوبائی حکومت کے ماتحت ایمرجنسی کنٹرول سینٹر15 سے بھی رابطے میں رہے گا۔کیسکوپاورڈسٹری بیوشن سینٹر(پی ڈی سی) جنرل منیجر/چیف انجینئر (آپریشن ڈائریکٹر)کے ماتحت ایگزیکٹوانجینئر کی سربراہی میں تین شفٹ یعنی 24گھنٹے کام کرے گا جو بجلی کی ترسیل کی نگرانی کرے گا۔سنٹرل کمپلینٹ سیل تمام فیڈروں سے بجلی کی بندش، مانیٹرنگ اوربجلی کی صورتحال سے بھی کیسکوکے اعلیٰ حکام کوآگاہ کرتارہے گا۔کوئٹہ شہرسے باہر تما م سٹی وڈسٹرکٹ اورتحصیل ہیڈکوارٹرز فیڈروں پر عید کے دوسرے دن تک کوئی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی جس کے بعد اْن علاقوں میں معمول کے مطابق سابقہ لوڈشیڈنگ شیڈول پر عمل کیاجائے گاالبتہ صوبہ میں موجود تمام دیہی اور زرعی فیڈروں کو زرعی سبسڈی معاہدے کے تحت اْن کوپرانے لوڈمینجمنٹ شیڈول کے مطابق یومیہ 6سے8گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی۔بجلی کی برھتی ہوئی طلب اور قلت کے باعث سسٹم پر بوجھ بڑھ جاتاہے جس کی وجہ سے ٹرپنگ کامسئلہ بھی درپیش آسکتاہے۔لہٰذاتمام صارفین سے اپیل ہے کہ وہ عید الضحی کی تعطیلات کے دوران تمام غیر ضروری برقی آلات بندرکھیں اور صرف ضرورت کے مطابق بجلی استعمال کریں تاکہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں