وزیراعلیٰ کے احکامات کے باوجود عید کے دنوں میں بھی ماشکیل میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری
ماشکیل:وزیراعلی بلوچستان کے احکامات ہوا میں اڑ گئے عید کے دنوں میں بھی سرحدی تحصیل ماشکیل میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے اہل علاقہ شدید ترین گرمی میں مشکلات کا شکار ہے یاد رہے کہ گزشتہ رات وزیراعلی بلوچستان نے عید کے تین دنوں میں چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے احکامات جاری کئے تھے لیکن اس کے باوجود سرحدی تحصیل ماشکیل میں فیصلے پر کوئی عمل درآمد نہیں ہو رہی ہے علاقے کے علماء کرام سیاسی و سماجی حلقوں نے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments


