برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 64افراد ہلاک
لندن :برطانیہ میں کورونا سے مزید 64 افراد ہلاک ہوگئے اور 36 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ برطانیہ کی تازہ ترین پبلک ہیلتھ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 1 لاکھ نوجوانوں میں کورونا کے 1155 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ماہرین صحت نے نوجوانوں کو جلد ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے پر زور دیا ہے۔ادھر امریکا میں 83 فیصد کورونا کیسز میں وائرس کی بھارتی قسم ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ہسپتالوں میں 97 فیصد وہ لوگ ہیں جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا میں کورونا سے ہلاک 99 فیصد افراد نے ویکسین نہیں لگوائی تھی۔
Load/Hide Comments


