ایک چوہے کی وجہ سے سپین کی پارلیمنٹ کی کارروائی تعطل کا شکار
میڈرڈ :سپین کی پارلیمنٹ کی کارروائی ایک چوہے کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو گئی اور اراکین پارلیمنٹ کی دوڑیں لگ گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین میں چوہے کی پارلیمنٹ ہاؤس میں آمد اور پارلیمنٹ کی کارروائی رکوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چوہا پارلیمنٹ میں گھس ا?یا جس کی وجہ سے پارلیمنٹ میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ چوہے کو سب سے پہلے پارلیمنٹ کی علاقائی اسپیکر مارٹا بوسکے نے اس وقت دیکھا جب وہ ڈائس پر تقریر کر رہی تھیں کہ مائیکرو فون پر ان کے منہ سے بے ساختہ چیخ نکل گئی تاہم انہوں نے اپنے منہ پر ہاتھ رکھ لیا۔چوہے کی اطلاع کے ساتھ ہی بیشتر ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے جبکہ چند اراکین تو اپنی سیٹوں سے چھلانگ مار کر بھاگنے لگے۔
Load/Hide Comments


