امریکا کی بھارت اور پاکستان کو اپنا مسئلہ خود حل کرنے کی تجویز

واشنگٹن:قائم مقام نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ڈین تھامسن نے ایل اوسی پر سیز فائر خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کو اپنے مسائل خود حل کرنا ہوں گے۔قائم مقام نائب وزیرخارجہ برائیجنوبی ایشیا ڈین تھامسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اورپاکستان کواپنے مسائل خود حل کرنا ہوں گے، ایل اوسی پر سیز فائر خوش آئند ہے، پاک بھارت مستحکم تعلقات آگے بڑھانے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ڈین تھامسن نے کہا کہ بھارتی حکام سیانسانی حقوق سے متعلق معاملات کواٹھایاجائیگا، مستحکم افغانستان سے پڑوسی ممالک کے مشترکہ مفادات وابستہ ہیں۔قائم مقام نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا نے وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کے دورہ بھارت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے انسداددہشت گردی اوردوطرفہ دفاعی امورپرگفتگوہوگی،افغان امن عمل، خطے کی صورتحال مذاکرات کا حصہ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں