کوئٹہ، واٹر ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی

کوئٹہ : کوئٹہ کے نواحی علاقے اخترآباد کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مغربی بائی پاس پر اختر آباد کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا جبکہ زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں