زبیدہ جلال اور فواد چوہدری کی ملاقات، ریڈیو پاکستان سے نکالے گئے ملازمین کی بحالی پر تبادلہ خیال

کوئٹہ:وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کی وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات تربت میں ریڈیو پاکستان سے نکالے گئے ملازمین کی بحالی پرتبادلہ خیال کیاگیا۔پیر کے روز بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنماء ووفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات کے دوران ریڈیو پاکستان تربت کے نکالے گئے ملازمین کی دوبارہ تعیناتی پہ بات چیت ہوئی۔وزیر اطلاعات نے ملازمین کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرانے کے ساتھ ساتھ پاکستان ٹیلی وژن اور ریڈیو پاکستان کی بہتری کے لیے تبادلہ خیال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں