بی این پی کی تربت انتظامیہ کے لاک ڈاؤن فیصلے کی حمایت

تربت (نمائندہ انتخاب) بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل تربت انتظامیہ کی طرف سے لاک ڈاؤن لگانے کی مکمل حمایت کرتی ہیں اور تحصیل تربت کے تمام یونٹوں کے کونسلروں یونٹ سیکرٹریز اور ڈپٹی سیکرٹریز اپنی خاندانوں اور علاقے کے لوگوں کی حفاظت اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرارہے ہیں کیونکہ کے نااہل حکومت بلوچستان کے پاس ڈسپرین گولی کی اختیار نہیں جوعوام کو دے سکے، کرونا وائرس کی صورت حال تربت و مکران میں تشویشناک ہے لیکن ہمارے پانچوں نام نہادنمائندے، حکومتی وزیر اور مشیروغیرہ ایک میگاواٹ بجلی عوام کو دے نہیں سکتے،ترقی دور کی بات ہے ایک طرف بجلی نہیں پینے کے لئے پانی نہیں لوگوں کے لئے روزگار نہیں ان چیزوں سے پریشان دوسری طرف یہ وبا کرونا ڈیلٹا وائرس ہر روز چار سے پانچ لوگوں کی اموات ان سب کی ذمہ داری ان سلیکٹروں پرعائد ہوتی ہے جو عوام کے ووٹوں کو چوری کرتے ہیں اور ان پر غیر سیاسی لوگ مسلط کرتے ہیں اب اس مصیبت کے ٹائم میں خود بھی اور نااہل نمائندگان بھی غائب ہیں اب عوام سے گزارش ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں اور جلد ویکسین لگوائیں تاکہ یہ وبا وائرس کنٹرول ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں