بلوچستان میں سماجی و اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد /کوئٹہ:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سماجی و اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے بدقسمتی سے ماضی میں کسی نے بلوچستان کی ترقی پر توجہ نہیں دی، پی ٹی آئی کی حکومت نے بلوچستان کو سب سے بڑا ترقیاتی پیکیج دیا، وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اعلان کردہ بلوچستان پیکیج سے خطے کی ستر سالہ محرومیوں کا خاتمہ ہوگاتفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے ملاقات کی اور ان کو گورنر بلوچستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی موجود تھے فواد چوہدری نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں کسی نے بلوچستان کی ترقی پر توجہ نہیں دی، پی ٹی آئی کی حکومت نے بلوچستان کو سب سے بڑا ترقیاتی پیکیج دیا، وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اعلان کردہ بلوچستان پیکیج سے خطے کی ستر سالہ محرومیوں کا خاتمہ ہوگا وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا، بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے حقیقی گیم چینجر ثابت ہوں گے، بلوچستان میں ترقی کے لیے امن ضروری ہے، امید ہے گورنر بلوچستان امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کی محرومیوں کو دور کرنے کی کوششیں قابل ستائش ہیں، وفاق اور صوبائی حکومت کے مابین بہتر روابط کے لیے اپنا کردار جاری رکھوں گا، دونوں حکومتوں کے درمیان بہتر روابط کا فائدہ بلوچستان کی عوام کو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں