سینیٹ کمیٹیوں کے اجلاس ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کرنے پر غور

اسلام آباد،چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں کمیٹیوں کے اجلاس ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کرنے پر غور کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹ سیکریٹریٹ کے آئی ٹی شعبے کو ٹاسک دے دیا۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ کرونا وائرس سے متعلق بنائی گئی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی موثر انداز میں کام کر سکے گی۔ انہوں نے کہاکہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دو دن رپورٹ دے۔ اجلاس میں سیکرٹری سینیٹ ڈاکٹر اختر نظیر، افسران نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں