یکجہتی کمیٹی برائے تیل و گیس کے زیراہتمام کوہلو میں احتجاج
کوہلو:کوہلو میں یکجہتی کمیٹی برائے تیل وگیس نے آج اپنے حقوق کیلئے احتجاج مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرہ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے بینک چوک پر جلسے کی شکل اختیار کی اس موقع پر مظاہرین بینرز اور پلے کاڑد اٹھا رکھے جن پر ہمیں ہمارا حق دو۔او جی ڈی سی ایل کی ہٹ دھرمی نامنظور نامنظور جسیے نعرے درج تھے اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مری قومی اتحاد کے وڈیرہ غازی خان مری کا کہنا تھا کہ پچھلے چار ماہ سے ہم اپنے حقوق مانگ رہے ہیں مگر مجال ہے کہ سرکار جوں سے توں نہیں ہورہا یہ انکی بھول کہ چند لوگوں سے معاہدے کرکے عوام کو بے وقوف بنانگا آج واضح کرنا چاہتے ہیں کوئی ھمارا رہبر نہیں ہے البتہ کسی کے خاندانی عزت مثلا میر معتبر وڈیرہ یا نوابی سے انکار نہیں جمعیت علما اسلام کے مولوی محمد امین کا کھنا تھا ہم کسی سے بھیک نہیں اینا حق مانگ رہے امید او جی ڈی سی ایل آپنے ہٹ دھرمی سے بعض آئے گا اور عوام سے بات چیت پر راضی ہوجائے گا لیبر پارٹی کے صدر چیف زرخان مری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسوس گیس و تیل تلاش کرنے والی کمپنی مزدوری بھی پنجاب سے لارہا ہے اس کمپنی کے تعصب کا انداز کریں کیا کوہلو میں مزدور کم ہیں بی این پی کے جنرل سکریٹری فاروق مری کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمارے اندر اتحاد و اتفاق نہیں ہم ایک لاوارث قوم ہیں جس کا فائد طاقت ور قوتیں اٹھارہے ہیں انجینئرنگ اسوسی ایشن کے صدر طارق مری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کوہلو میں بے روزگار انجینئرز در بدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں اور ستم ظریفی دیکھئے باہر کے انجنیئرز ہمارے علاقے میں قدرتی وسائل پر ریسرچ کررہے ہیں پشتون خواہ میپ کے جمعہ خان زرکون کا کہنا تھا کہ اس جدوجہد میں مری قوم کے برابر کے شریک ہیں اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو سن لو ہم روڈوں پر ٹائر جلاتے رہیں گے اور آپ ہمیں گرفتار کرتے رہیں نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری وڈیرہ علی نواز پوادی نے کہا او جی ڈی سی ایل پشاور میں بھی کام کررہا ھے وہاں کیوں پچیس پرسنٹ دے رے ہیں کیونکہ وہاں کے منتخب نمائندے اور عوام باشعور ہیں یہی ٹائم کہ اٹھیں اپنے حقوق کیلئے لڑیں ورنہ غلامی ہماری نسلوں کی مقدر بنے گی بلوچستان نینشل پارٹی کے سربراہ ملک گامن خان مری نے اپنے جوشیلے خطاب میں کہا کہ جس نے بھی کمپنی کے ساتھ بند کمروں بیھٹے معاہدے کئے وہ بھیکاری اور غلام ہے چاہے اسکا تعلق جس فرقے یا پارٹی سے ہو بہت ہوگئی برداشت اب مزید ہمارا امتحان نہ لیا چاہے سیکیورٹی ویکنسوں کے نام پر عوام کو بے وقوف بننا بند کریں ہمیں ہمارے پورے حقوق دئیے جائیں ورنہ جو حالات پیدا کئے جارہے جس کے نتائج شاید اچھے نہ ہوں چند لوگوں کو یہ سوچ کر نوازنا کے پورے علاقے کے لوگ انکے کنٹرول میں ہے تو یہ سرکار کی خام خیالی ہے آخر میں نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما چیرمین محراب بلوچ کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہم نے ہمشہ عوام کیلئے جدوجہد کیا اس جدوجہد کا مقصد بھی کوہلو کے غریب عوام کو اندھیروں سے نکالنا ہے اگر اس بار بھی خاموش ہوئے تو آئندہ یہ سوچیں بھی نہیں کہ آپکو حقوق ملیں گے میں تمام سیاسی پارٹیوں اور مختلف اتحاد کا شکر گزار ہوں جو اس مقصد کیلئے لڑرہے ہیں انشااللہ کامیابی دور نہیں ہے میں انتظامیہ سے بھی کہنا چاہتا کہ کہلو عوام کو حق دینے کیلئے کردار ادا کریں اس موقع پر مظاہرین نے ٹائر جلا کر روڑ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا جلسے میں پولیس فورس کی طرف سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے تھے جلسے میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض لوہارانی اتحاد کے وڈیرہ میر ولی نے سرانجام دئیے۔


