وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کی درخواست منظور کرلی

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کو آر ڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن سے متعلق ایک جیسی پالیسی ہو جبکہ اجلاس میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا اعلان کل کیا جائیگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی درخواست کو منظور کرلیا۔وزیراعلی سندھ نیدرخواست کی تھی کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل سندھ حکومت سیمشاورت کی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نیدرخواست کی تھی وزیراعظم جو بھی فیصلہ کریں اس میں سندھ کی ان پٹ شامل کی جائے۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کی طرف سے اٹھائے جانیوالے اقدامات کا اعلان کل کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعمیراتی سیکٹر کا پہلا فیز کل سے کھول دیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں