ماشکیل، فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی

ماشکیل:ماشکیل میں سواری گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نیو کاچر کے مقام پر دالبندین سے ماشکیل آنی والی دس کے قریب مسافر گاڑیوں کا پیچھے کرتے ہوئے فائرنگ کی گئی جس کے باعث ماشکیل سے تعلق رکھنے والے ٹوٹا گاڑی میں سوار پسند خان ولد محمد حیات زخمی ہوئے۔یاد رہے کہ ایک دن قبل بھی حرماگئے کے مقام پر تیل والے گاڑی پر بھی فائرنگ سے ماشکیل کے رہائشی زخمی ہوئے تھے بارڈر کے بندش اور متعدد راستوں کو محدود کر کے ایک ہی راستہ کھولنے کے بعد ماشکیل تیل کمیٹی اور دالبندین تیل کمیٹی کے تنازع شدت اختیار کر گیا ہے دریں اثنا اہلیاں ماشکیل نے سواری گاڑیوں کو روکنے اور فائرنگ کے نتیجے میں ماشکیل کے شہریوں کی زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیل کمیٹی دالبندین معاملے کے حل کیلئے مناسب لائحہ عمل طے کریں آئے روز ماشکیل کے شہریوں پر فائرنگ افسوس ناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں