نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کٹوتی کا نوٹیفیکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد، ہائیکورٹ نے نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کٹوتی کا نوٹیفیکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی سکولوں کی فیسوں میں کمی کے خلاف نجی سکولز کو ریلیف نہ مل سکانجی تعلیمی اداروں نے فیسوں میں بیس فیصد کٹوتی پرحکومتی اعلان کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی گزشتہ روز درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی نجی تعلیمی اداروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں سنے بغیر حکومت نیبفیس معافی کا حکم جاری کیا لہذا حکم کالعدم قرار دیا جائے دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حالات کا تقاضہ ہے کہ نجی سکولز خود فیسوں میں کمی کا اعلان کرتیاگر 2 ماہ میں نجی سکولز کا منافع ختم ہوگیا تو اس میں کیا حرج ہے؟ اگر حکومت نے فیس کٹوتی پر نظرثانی کی تو 15 فیصد بھی ہوسکتی ہے اور 50 فیصد بھی غیر معمولی حالات ہیں کیا آپ نے حکومت سے رجوع کیا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی سکولز کی فیسوں میں کمی کا کیس پیرا کو بھجوادیا نجی تعلیمی اداروں کی تنظیم نے عدالت سے استدعا کی کہ اپریل،مئی کی 20 فیصد فیس معافی کا حکومتی فیصلہ کالعدم قرار دیا جائیپرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے آٹھ اپریل کو مراسلہ جاری کیاپیرا نے اپنے مراسلے میں اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت کا ہدایت نامہ جاری کیا پیرا نے فیس ماہانہ بنیادوں پر وصول کرنے کی ہدایت کی ہیپیرا نے فیصلہ سے قبل اسٹیک ہولڈرز نجی تعلیمی اداروں کو نہیں سنا درخواست میں وفاقی نظامت تعلیمات اور پیرا فریق بنایا گیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں