محرم کیلئے سیکورٹی پلان،ڈبل سواری پر پابندی

کوئٹہ:جولائی ریجنل پولیس آفسیر و ڈی آئی جی کوئٹہ محمد اظہر اکرم کے زیر صدارت محرم الحرام کی سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا اجلاس میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفندیارخان، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان نواز میمن، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ اسد خان ناصر، ایس ایس پی ٹریفک کیپٹن (ر) شیر علی خان،، ایس ایس پی سیکورٹی سپیشل برانچ بلوچستان حنیف بلوچ،ڈایکٹر پبلک ریلیشنز ٹو آئی جی پی شہزادہ فرحت، ،چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ عطا اللہ بلوچ،، ایریا ایس پیز اور تمام مکاتب فکر کے علمائمفتی احمد خا ن خطیب مرکزی جامع مسجد قندھاری،حاجی جواد رفیعی صدر شیعہ کانفرنس، قاری غلام یاسین خطیب مسجد بسم اللہ، مسرت آغا نائب صدر شیعہ کانفرنس بروری، ڈاکٹر عطاالراحمن جامعہ عبدالعزیز، علامہ جمعہ اسدی جامعہ امام صادق، قاری عبداللہ منیر جامعہ مسجد سنہر ی، علامہ علی حسنین امام بارگاہ نیچاری، قاری عبدالراحمن نورزء خطیب جامع مسجد سفیر،قاری عبدالغفور مسجد صفاء، آغا ہاشم موسوی امام بارگاہ کلاں، قاری محمد مسجد عبداللہ جان،، قاسم حسینی سیکورٹی انچارج شیعہ کانفرنس، علامہ محمد کاظم امام بارگاہ گلپائگائی، عبدالرحیم کاکڑ صدر انجمن تاجران ،جلوس۔کے روٹ کے علاقہ کونسلر و سماجی کارکن میر اسلم رندکے علاوہ دیگر پولیس آفیسرا ن محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی اجلاس میں شریک تھے۔اس موقع پرڈی آئی جی کوئٹہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران اور اس کی روٹس کی سیکورٹی کے لئے پولیس،انتظامیہ، ایف سی، و دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مامور ہونگے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ نے کہا کہ محرم جلوس کے منتظمین کے ساتھ مل کر سیکورٹی پلان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفند یار خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اس صوبے اور کوئٹہ شہر کے رہنے والے ہیں اور ہر زبان و مکاتب فکر کے لوگ یہاں رہتے ہیں،ہم پر امن اور۔مثالی ہیں۔البتہ شرپسندوں کو ہمارا اتفاق و اتحاد ہضم نہیں ہوتا۔انشااللہ علماء کرام اور ذمہ دار شہریوں کے تعاون سے منفی عناصر کے عزائم خاک میں ملا دینگے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اور دیگر انتظامات کو بھی حتمی شکل دینے کے حوالے سے اجلاسوں کاانعقاد جاری ہے۔کورونا سے بچاؤ کے لیے موجود ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔کرونا ویکسینیشن کی قریب ترین سینٹرز میں سہولت موجود ہے۔ محرم الحرام کے سلسلے میں مجالسِ، جلوسوں و دیگر حسا س مقامات پر ڈسٹر کٹ پولیس کے علاوہ سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی سے سفید پارچات میں ملازمان خفیہ نگرانی کے لئے متعین کئے جائینگے۔سیکورٹی پلان کے تحت تھانوں کی سطح پر علاقے میں کرایہ کے مکانوں، سرائے،ہوٹلوں اور شہر کے خارجی اور داخلی راستوں پر چیکنگ اور سیکورٹی کا نظام پہلے ہی سے موثر طور پر کام کر رہا ہے غیر قانونی و غیر نمونہ نمبر پلیٹ کے علاؤہ بغیر نمبر اور غیر قانونی گاڑیوں کا خلاف مہم جار ی ہے اس حوالے سے کوئی غیر ذمہ داری نہیں کی جائیگی۔کالے شیشوں اور مشکو ک رکشہ کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی مشتبہ اشخاص اور مشتبہ گاڑیوں کی خصوصی چیکنگ کی جائے گی نیز ڈبل سواری پر دفعہ 144 کے تحت پابندی کے بعد موٹر سائیکل کے لئے خواتین، بچے، بزرگ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنٰی ہونگے۔ کوئٹہ شہر میں بھیک مانگنے والے افراد، خوانچہ فروش ریڑھی والوں کو بھی روٹ جلوس، امام بارگاہوں، مقامات مجالس کے قریب جانے کی قطعا اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران پولیس کنٹرول روم قائم ہوگا اور عاشورہ کے جلوس کے موقع پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے براہ راست کنٹرول روم کے ذریعے مانیٹرنگ اور عملی اقدامات بھی کئے جائینگے انہوں نے کہا کہ ماضی کے واقعات کے پیش نظر سیکورٹی سخت ہونے کے ساتھ دیگر اہم اقدامات بھی کئے جائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں