وفاقی وزارت تعلیم نے’ ٹیلی سکول’ کے نام سے چینل قائم کردیا

اسلام آبادِلاک ڈاؤن کے پیش نظر سکولز بند ہونے کی وجہ سے بچوں کو گھروں کے اندر تعلیم و تربیت فراہم کرنے کے لئے وفاقی وزارت تعلیم نے’ ٹیلی سکول’ کے نام سے چینل قائم کردیا ہے ٗ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن)پی ٹی وی(کے تعاون سے لاک ڈاؤن کے دوران اِس چینل کے تحت بچوں کو اُن کے گھروں میں سکول کا ماحول فراہم کرنے جارہے ہیں ” اِن خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تعلیم ٗ شفقت محمود نے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس اجلاس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم اوروزارت تعلیم کے دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔وزیر تعلیم نے کہا کہ انفراسٹرکچر ٗ وسیع اکیڈمک نیٹ ورک ٗ ٹیکنیکل اور پروفیشنل صلاحیتوں کی بنیاد پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اس قومی کاز میں بہترین کردار ادا کرسکتی ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ کسی صورت بھی بچوں کا سال ضائع نہیں ہونے دیں گے۔اوپن یونیورسٹی سٹوڈیوز ٗ ٹیکنیکل ٗ ایڈیٹنگ اور پروڈکشن معاونت فراہم کرے گی جبکہ پی ٹی وی اس چینل کے تحت تعلیم کو فروغ دینے کے لئے آٹھ گھنٹے کا ائیر ٹائم مہیا کرے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ بچوں کا سال ضائع ہونے سے بچانے کے لئے یہ حکومت کا احسن اقدام ہے اور اوپن یونیورسٹی اس قومی کاز کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے یونیورسٹی کے دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔ سیکرٹری ایجوکیشن ٗ ڈاکٹر ساجد یوسوفانی ٗ پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم ٗ وجیہہ اکرم اور ٹیکنیکل ایڈوائزر ٗ عنبرین عارف نے بھییونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے ساتھ ملاقات میں ٹیلی سکول چینل لانچ کرنے کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔انٹرنیشنل کولوبریشن اینڈ ایکسچینج آفس کے انچارج ٗ ڈاکٹر زاہد مجید نے وزیر تعلیم ٗ شفقت محمود کو یونیورسٹی کی پروفائل ٗ تعلیمی اور تکنیکی صلاحیتوں پر پریذنٹیشن دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں