بھارت میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر سیاحو ں کو500بارسوری لکھنے کی سزا

نئی دہلی ِبھارت میں موجود 10 غیر ملکی سیاحوں کو لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے انوکھی سزا دیتے ہوئے 500 بار آئی ایم سوری یعنی میں معافی چاہتا ہوں لکھوا لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت بھر میں مارچ کے اواخر میں لگائے گئے لاک ڈاون کی وجہ سے گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کی گئی ہے، صرف ضروری سامان یا انتہائی ضرورت کی صورت میں گھر سے نکلنے کی اجازت ہے۔کورونا کے تیزی سے پھیلنے اور بھارت میں لاک ڈاون ہونے کے باوجود آسٹریا، آسٹریلیا، میکسیکو اور اسرائیل سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کو بھارت کے شہر رشی کیش میں گھومتے پھرتے پکڑا گیا۔مقامی پولیس آفیسر ونود شرما نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ لاک ڈاون کے قوائد و ضوابط پر عمل پیرا نہ ہونے کی صورت میں انہوں نے سب سے علیحدہ علیحدہ آئی ایم سوری لکھوایا۔پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ اس وقت بھارت میں قریبا 700 سے زائد غیر ملکی سیاح موجود ہیں، وہ قانون کی پیروی کرتے ہوئے ہوٹلوں اور گھروں میں محصور ہیں جبکہ مذکورہ سیاحوں کو انہوں نے خلاف وزری کرنے پر سبق سکھانے کے لیے سزا دی۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سیاحوں کو صرف ان کے ہوٹلو ں میں رہنے کی اجازت ہے اگر وہ قانون کی خلاف ورزی کریں گے تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے 8ہزار 3سو سے زائد افراد متاثر جبکہ 273 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں