کورونا دنیا بھر میں ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد نگل گیا،18 لاکھ 70ہزارمتاثر

واشنگٹنِ ، دنیا بھر میں کورونا وائرس نیایک لاکھ 16 ہزار سے زائد زندگیاں چھین لیں، ساڑھے 18 لاکھ 70ہزارسے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ 4 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد اس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکا میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید ایک ہزار 538 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں مزید 733 افراد کورونا کے سبب جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد وہاں اموات کی تعداد 10 ہزار سے اوپر چلی گئی ہے۔اسپین میں مزید 603 ہلاکتوں کے بعد تعداد 17 ہزار سے اوپر چلی گئی ہے اور وہاں اب تک 1 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد اس کا شکار ہیں اور62 ہزار سے زیادہ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔جرمنی میں مزید 151 افراد جان سے گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے، متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار سے زائد ہے اور60 ہزار سے زیادہ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔اٹلی میں کورونا سے مزید 431 افراد ہلاک ہوئے ہیں، مرنے والوں کی تعداد 19 ہزار سے زیادہ ہے، وہاں 1 لاکھ 56 ہزار سے زائد مریض ابھی بھی ہیں جبکہ 34 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔فرانس میں اس وبا سے مزید 561 افراد کی جان چلی گئی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، 1 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکار ہیں اور 27 ہزار سے زائد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں