متحد ہوئے بغیر اندورنی اور بیرونی خطرات کا مقابلہ ناممکن ہے، بی ایس او پجار

کوئٹہ؛بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنازیشن پجار نال زون کا سینر باڈی اجلاس مرکزی آرگنازنگ باڈی ممبر غلام محمد بلوچ کے صدارت میں منعقد ہوا۔ جسکے مہمان خاص بسیمہ زون کے آرگنازر اسرار بلوچ تھے۔ اجلاس میں علاقای، ملکی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور آیندہ کا لاحہ عمل کے ایجنڈے زیر غور رہے۔ اجلاس میں دوستوں کے مشاورت سے پانچ رکنی آرگنازنگ باڈی تشکیل دی گ۔ جسکے مطابق آرگنازر فیصل بلوچ، ڈپٹی آرگنازر ناصر بلوچ، آرگنازنگ باڈی ممبرز عبید بلوچ، شبیر بلوچ، اسرار احمد بلوچ منتخب ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہیکہ بلوچستان کو آتش فشاں بنا دیا گیا ہے۔ متحد و منظم ہوئے بغیر درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنا ممکن نہیں ہے۔ بلوچستان میں لیڈرشپ کے فقدان کے سبب بلوچ قوم مصاب کے دلدل میں دھنستا جارہا ہے۔ انقلابی قیادت ہی ان صورتحال میں درست سانسی تجزیے کی بنیاد پر بروقت بہتر سیاسی بیانیے کو اختیار کرتے ہوئے جدوجھد کا تعین کرسکتی ہے۔ بی ایس او پجار سمجھتی ہیکہ قیادت کے بحران کا خاتمہ بی ایس او کی مضبوطی کی صورت میں ہی ممکن ہے۔ لیکن شو م قسمت بی ایس او کو سازش کے تحت کمزور کرنے کی خاطر ہمیشہ بلوچ دشمن قوتوں نے نت نئے سازشات کو عملی جامہ پہنایا۔ انھوں نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوے مزید کہا ہیکہ بی ایس او کے کارکن اسٹڈی سرکل کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے طلبا کو سیاسی و نظریاتی طور پر منظم کرکے سیاسی جمود کے خاتمے کو ممکن بنائے۔ انھوں نے مزید کہا ہیکہ سی پیک کے محور گوادر کے باسی پانی اور بجلی جیسے بنیادی ضرورت سے محروم سراپا احتجاج ہیں۔ جو کہ حکمرانوں کے نیتو ں سے پردہ ہٹانے کے لے کافی ہے۔ انھوں نے کہا ہیکہ بلوچ قوم اپنی جدوجھد کو سانسی خطوط پر استوار کرتے ہوے اپنے حقوق کی جدوجھد کو وسعت دے۔ ملک کے طول و عرض میں بسنے والے بلوچوں کو بلوچستان کے حقوق کی جدوجھد کے ساتھ جوڑنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے آخر میں نومنتخب آرگنازنگ باڈی کو مبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں