پنجگور، زہزنی کی واردات، دو گاڑیوں کا اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیا

پنجگور ( نامہ نگار) پنجگور تسپ اور خدابادان کے درمیانی علاقے میں رہزنی کی واردات ڈبل ڈور پک گاڑی میں سوار ڈاکووں نے دو مسافر بردار دو گاڑیوں کو اسلحہ کے زور پر چھین لیا ڈرائیوروں کو زدوکوب کرنے کے بعد نقدی اور موبائل فون شناختی کارڈبھی لے گئے تفصیلات کے مطابق تسپ سے پنجگور بازار انے والی دو پک اپ مسافربردار گاڑیوں کو مسلح رہزنوں نےتسپ اور خدابادان کے درمیان علاقہ رخشان ندی میں روک کر ڈرائیوروں کو زدوکوب کرنے کے بعد ان سے گاڑیاں موبائل فون اور نقدی شناختی کارڈ اور دیگر ضروری کاغذات چھین کر فرار ہوگئے چھینی گئی دونوں گاڑیاں فلک اور زکریا نامی دو بھائیوں کی بتائی جاتی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں