کسی بھی علاقہ میں کمپنی غیر قانونی کنکشن نہیں لگاتی، تر جمان کیسکو

کوئٹہ:کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے ترجمان نے زرائع ابلاغ میں کلی ملاخیل آباد نواں کلی کوئٹہ میں غیر قانونی کنکشنز کے حوالے سے شائع شدہ خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی بھی علاقہ میں کمپنی غیر قانونی کنکشن نہیں لگاتی بلکہ کنکشن لگانے کاایک خاص طریقہ رائج ہے جس میں تمام قانونی تقاضے پورے کئے جاتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ اگرکوئی صارف خودساختہ کنکشن لگاتاہے تو وہ غیر قانونی کنکشن کے زمرے میں آتاہے۔ترجمان نے کہاکہ ہر ٹرانسفارمر سے تمام صارفین کو بجلی مہیاکی جاتی ہے جس میں کوئی خاص یا عام کا تصور نہیں ہے۔ علاوہ ازیں کیسکوکاعملہ ہر وقت غیر قانونی کنکشن کے خلاف کارروائی کرتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں