افغانستان میں امن اور استحکام کے حوالے سے وزیرخارجہ کے بیان کو غلط طور پر پیش کیا گیا،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد :ترجمان دفتر خارجہ نے سوشل میڈیا پر داعش و طالبان بارے وزیر خارجہ کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ افغانستان میں امن اور استحکام کے حوالے سے وزیرخارجہ کے بیان کو غلط طور پر پیش کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ وزیرخارجہ نے واضح طور پر عالمی برادری، علاقائی کھلاڑیوں اور خود افغانوں کے درمیان دھشت گردی کی لعنت بارے اتفاق پیدا کرنے بارے بات کی،ان کے بیان کو کسی صورت افغان تنازعہ کے کسی ایک فریق کی وکالت نہیں لینا چاہئے۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان بار بار کہہ چکاکہ اس کا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں، ھم سمجھتے ہیں تنازعہ کے تمام فریقین افغان ہیں جنہیں اپنے مستقبل کا خودفیصلہ کرنا چاھئے۔انہوں نے کہاکہ ھم افغان امن عمل میں تعمیری سہولت کاری کا کردار جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ تمام توانائیاں افغان تنازعہ کے وسیع البنیاد جامع سیاسی حل پر صرف کرنے پر ایک بار پھر زور دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں