امریکا، ہیلی کاپٹر گرکر تباہ،سوارتمام چارافرادہلاک

واشنگٹن:امریکا میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں سوار تمام چارافرادہلاک ہوگئے،غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیلی فورنیا میں ہیلی کاپٹر کے گرکر تباہ ہونے کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، ہیلی کاپٹر پر سوار تمام افراد مارے گئے جن کی تعداد 4 تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ متعلقہ ادارے نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ایف اے اے نے حادثے میں تمام لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق کی۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے)کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 15 منٹ پر پیش آیا۔ رابنسن آر 66 ہیلی کاپٹر سیکر مینٹوں کے علاقے میں گرکر تباہ ہوا۔دوسری جانب امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی)اس حادثے کے اسباب کی جانچ کر رہی ہے۔ این ٹی ایس بی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ہماری ٹیم کیلی فورنیا میں کولوسا رابنسن آر 66 ہیلی کاپٹر کے حادثے کے شکار ہونے کی تحقیق کررہی ہے۔یہ حادثہ کولوسا کے قریب ریزرویشن روڈ پر ہائی وے 45 کے قریب پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں