فلم میں بے نظیر بھٹو کا کردار موش حیات نبھائیں گی

اداکارہ مہوش حیات نے تصدیق کی ہے کہ وہ سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی پر بنائی جانیوالی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔
اداکارہ نے کچھ روز قبل جیو نیوز کے پروگرام ‘ایک دِن جیو کے ساتھ’ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ایک بڑا پراجیکٹ ہے جس کو تیار کرنے میں وقت درکار ہے۔
مہوش حیات کا کہنا تھا کہ چونکہ میں نے این ڈی اے (نان ڈس کلوژر اگریمینٹ) پر دستخط کررکھے ہیں اس لیے زیادہ کچھ نہیں بتاسکتی لیکن اتنا ضرور بتادوں کہ فی الحال اس پراجیکٹ کے اسکرپٹ پر کام ہورہا ہے اور جلد ہی یہ پروڈکشن کے مراحل میں داخل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں