ڈیرہ بگٹی زہریلی سانپ کے ڈسنے سے دو افراد جاںبحق، تیسرا تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) ڈیرہ بگٹی زہریلی سانپ کے ڈسنے سے دو افراد جاںبحق تیسرا تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل مقامی ذرائع کے مطابق شمالی ڈیرہ بگٹی تحصیل بیھ لوٹی میں گزشتہ روز زہریلی سانپ نے تین افراد کو ڈس لیا طبی سہولت بروقت نہ ملنے کی وجہ سے دو افراد جانبحق ہو گئے جبکہ تیسرے کو سخت تشویش ناک حالت میں ساوتھ ڈیرہ بگٹی کی سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں