لاک ڈاؤن میں توسیع مسئلے کا حل نہیں، جمیعت نظریاتی

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیدحاجی عبدالستار چشتی‘قاری محمد اکمل‘ مولانا طاہر بنوری‘مولاناعزیزاحمد شاہ امروٹی‘مولاناعبدالستارآزاد‘مولانا عبدالروف ودیگرنے کہا کہ حکومت رمضان المبارک آنے کومدنظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن ختم کیا جائے لاک ڈاون کی توسیع مسئلے کا حل نہیں ہوسکتا لاک ڈاون کی وجہ سے تاجر برادری کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے لاک ڈان سے غربت میں مزیداضافہ ہوگا لاک ڈاون کی وجہ سے نہ صرف تاجر برادری کا معاشی نقصان ہورہا ہے بلکہ وہ ذہنی دباو کا بھی شکار ہے۔انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے گذشتہ تین ہفتوں لاک ڈان سیعوام گھروں میں محصور ہیں اور اکثریت مزدور اور غریب گھرانوں کا ہے اور وہ فاقہ کشی پر مجبور ہے اگر لاک ڈان ختم نہ ہوئی تو مجبورا بھوکے عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے اور انتظامیہ کے لیے مشکلات پیدا ہونگے مسلسل لاک ڈان سیآٹا راشن چینی کی مصنوعی قلت سے قیمتیں آئے روز بڑھ رہی ہے اورعوام منافع خوروں اور زخیرہ اندزوں مافیاکے رحم و کرم پر ہیں۔غریب عوام کی مشکلات کااحساس کسی کونہیں غریب عوام کوایک طرف سے لاک ڈان نینان شبینہ کومحتاج بنایا اور دوسری طرف سے مہنگائی اور زخیرہ اندوزی سے مشکلات کاسامنا کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں