یونان کو30 سال کی بدترین ہیٹ ویو کاسامنا

ایتھنز:یونان کو تیس سال کی بدترین ہیٹ ویو کاسامنا ہے، حکومت نے شہریوں کو گھروں سیغیر ضروری نہ نکلنے کی ہدایت کر دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یونان کے وزیراعظم کا کہناتھا کہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، حکومت نے بجلی کے نظام پر شدید دباؤ کے باعث عوام سے بجلی کا استعمال کم کرنے کی اپیل کی۔یونان میں گرم موسم کے باعث جنگلات میں لگی آگ بھی تیزی سے پھیل رہی ہے، جو اب تک 7 ہزار 400 ایکڑ سے زائد رقبے کو جلا کر خاکستر کر چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں