اسمبلی اجلاس،بارڈر پر باڑ اس لیے لگایا کہ دیگر ممالک میں بیٹھ کر بلوچستان میں شرپسندی کرنے والوں کا سدباب کیا جا سکے، ظہور بلیدی

بلوچستان اسمبلی اجلاس سے صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے 50فیصد سے زائد لوگو ں کا روزگار بارڈر ٹریڈسے منسلک ہے خطے کے حالات اور پاکستان کی سیکورٹی صورتحال کو دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے باڑ لگانے کا فیصلہ کیا تاکہ جو لوگ دیگر ممالک میں بیٹھ کر یہاں شرپسندی کررہے تھے ان کا سدباب کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے 13مقامات پر بارڈر مارکیٹس بنانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سے کچھ کی منظوری بھی ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ آج صدر مملکت کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر وزیراعلیٰ نے ان سے اس سلسلے میں بات کی ہے صدر مملکت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس ضمن میں بات کریں گے انہوں نے کہا کہ تیل کے کاروبار سے متعلق پٹرول کمپنیوں سے بات کی جائے گی کہ وہ صوبے کے تمام اضلاع میں اپنے سیٹ اپ بنائیں پٹرول کمپنیوں سے صوبے کے سرحدی علاقوں میں نئے پمپس کے قیام کے سلسلے میں بھی بات ہوئی ہے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان حکومت اس سلسلے میں عملی اقدامات اٹھائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں