مستونگ، سی پیک کے ثمرات بلوچستان کی بجائے پورے ملک میں بٹ رہے ہیں، مولانا واسع

کوئٹہ /مستونگ:جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ حکمران کا دعویٰ ہے کہ بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا مگر سی پیک کا جومر گوادر پانی اور بجلی سے محروم ہے جب تک گوادر کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن نہیں بنائی جاتی ہے اس وقت تک حکمرانوں کے دعوے جھوٹے ثابت ہوں گے، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور حکمران خواب خرگوش کی نیند سورہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مستونگ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی حاجی نواز کاکڑعین اللہ شمس، میر حشمت لہڑی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ 25جولائی سے سلیکٹیڈ حکومت کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان اور قائدین مسلسل جہدوجہد کر رہے ہیں اور اس نااہل حکومت کے تمام تر غیر اسلامی غیر ملکی ایجنڈوں کو ناکام بنانے میں صف اول میں کردار کر رہے ہیں آج عوام دیکھ رہی ہے کہ نااہل حکومت کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جمعیت کے کارکنان ان ایجنٹوں کے خلاف ملک میں نکلے ہیں۔موجودہ حکمرانوں نے ختم نبوت بل میں ترمیم کی جوائنٹ فیملی بل کے ذریعے اسلامی تشخص کو پامال کیا جمعیت کے مظاہرے، انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مو لا نا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جماعت کا میدان عمل میں نکلنا صدارت یا چیئر مینی کیلئے نہیں بلکہ اپنے نظریہ اور ملکی سالمیت کیلئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہما رے اکا برین نے انگریزوں کو شکست دی جو ہمارا طرہ امتیاز ہے مقررین کا کہنا تھا کہ آج اسلام آ با د اور اور بلو چستان میں ان نا اہل حکمرا نوں کی حکومتیں بر سر اقتدار ہیں جنہوں نے ملکی اداروں کو عملا اغیار کے حوالے کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما ء اسلام حکومت کے خلاف ہر میدان میں نکلے گی۔کہ بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا مگر سی پیک کا جومر گوادر پانی اور بجلی سے محروم ہے جب تک گوادر کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن نہیں بنائی جاتی ہے اس وقت تک حکمرانوں کے دعوے جھوٹے ثابت ہوں گے، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور حکمران خواب خرگوش کی نیند سورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں