میرے والد اندرا گاندھی کے ذاتی پائلٹ تھے: لارا دتہ

بالی وڈ اداکارہ لارا دتہ نے انکشاف کیا ہے ان کے والد بھارت کی سابقہ وزیراعظم اندرا گاندھی کے ذاتی پائلٹ تھے۔
حال ہی میں لارا دتہ اور اکشے کمار کی فلم بیل باٹم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے جس میں لارا دتہ کو اندراگاندھی کے روپ میں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے خاصی حیرانی کا اظہار کیا تھا۔
لارا دتہ کو اندرا گاندھی کے روپ میں دیکھ کر مداح حیران ہوگئے
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں لارادتہ نے انکشاف کیا کہ ان کے والد ونگ کمانڈر ایل کے دتہ بھارت کی سابقہ وزیراعظم اندرا گاندھی کے ذاتی پائلٹ تھے۔
اداکارہ نے بتایا کہ یہی وجہ ہے کہ فلم بیل باٹم میں اندرا گاندھی کے کردار کو نبھانے سے قبل ہی اس کردار سے ایک ذاتی تعلق کو محسوس کیا تھا۔
لارا دتہ نے کہا کہ والد نے اندرا گاندھی کا جہاز کئی بار اڑایا اور انہیں ذاتی طور پر جانتے تھے، والد سے اندرا گاندھی کی کہانیاں سن کر ہی بڑی ہوئی۔
واضح رہے کہ اکشے اور لارا دتہ کی فلم بیل باٹم 19 اگست کو ریلیز کی جائے گی جس میں اکشے خفیہ ایجنٹ کا کردار نبھائیں گے جب کہ فلم کے دیگر کرداروں میں وانی کپور، ہما قریشی بھی نظر آئیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں