بلوچستان اسمبلی اجلاس، گزشتہ تین سال سے مسلسل ناانصافیوں کا سامنا کر رہے ہیں، ملک سکندر ایڈووکیٹ
کوئٹہ (انتخاب نیوز)ملک سکندرخان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمارے ساتھ تین سال سے یہاں ناانصافی ہوتی آرہی ہے ہم نے تمام آئینی اور قانونی طریق کار اختیار کئے جس کے بعد ہمارے پاس اب کوئی راستہ نہیں رہا آخری اقدام کے طو رپر کل ایوان کی مجلس کی تشکیل کے حوالے سے تحریک لائے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ہم آئینی اور قانونی راستے اختیار کرچکے ہیں مگر ہماری کوئی بات نہیں سنی گئی اس موقع پر سپیکر نے کہا کہ تحریک پیش ہونے کے بعد اس کی ایوان سے اجازت لینی ضروری ہے تاہم اپوزیشن لیڈر یہ اصرار کرتے رہے کہ انہیں تحریک لانے کی ضرورت کے حوالے سے بات کرنے دیا جائے انہوں نے کہا کہ اس تحریک کی ضرورت اس لئے پڑی کہ اپوزیشن نے پری بجٹ اجلاس بلانے کی بات کی مگر ہماری بات کو نظر انداز کیا گیا بار بار ناانصافی کی جاتی رہی حالانکہ قواعدوضوابط کے تحت پری بجٹ سیشن بلایا جانا ضروری تھا ہمارے مطالبات کے باوجود جب ایسا نہیں ہوا تو ہم نے ریکوزیشن اجلاس بلا کر مطالبہ کیا کہ پری بجٹ سیشن بلایا جائے مگر اس کے باوجود کوئی کارروائی نہ ہوئی انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی یہاں برابر حیثیت ہے مگر ہمارے حلقوں کے ساتھ مسلسل ناانصافی کی جارہی ہے


