چین کی برتری ٹوکیو اولمپکس میں آج بھی قائم

ٹوکیو اولمپکس میں چین کی برتری آج بھی قائم رہی جبکہ امریکا دوسرے اور جاپان تیسرے نمبر پر برقرار ہے۔
ایتھلیٹکس مقابلوں کی 50 میٹر واک میں پولینڈ نے طلائی تمغہ جیت لیا، بھارتی ویمن ہاکی ٹیم تیسری پوزیشن کے میچ میں شکست کھا گئی۔
ٹوکیو اولمپکس کے 14ویں روز مردوں کی 50 کلو میٹر واک ریس میں پولینڈ کے ٹامالا ڈیوڈ نے طلائی تمغہ جیتا۔
انہوں نے مقررہ فاصلہ 3 گھنٹے 50 منٹ اور آٹھ سیکنڈز میں طے کیا۔ ویمن ہاکی کے سیمی فائنل میں برطانیہ نے بھارت کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا جبکہ فائنل نیدر لینڈ اور ارجنٹینا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ٹیبل ٹینس کے برانز میڈل میچ میں کوریا نے میزبان جاپان کو شکست دے دی۔
میڈلز ٹیبل پر اب چین سب سے آگے ہے، امریکا دوسرے اور جاپان تیسرے نمبر پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں