اگر وزیراعلیٰ گرفتاری پیش نہیں کرتے تو اپوزیشن جماعتیں انہیں گرفتار کرنے پر مجبور ہونگی،مولانا واسع

کوئٹہ؛ جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد وزیراعلی بلوچستان جاکر بجلی گھر تھانے میں گرفتاری پیش کریں اگر وزیراعلی نے خود گرفتاری پیش نہیں کی تو پھر اپوزیشن جماعتیں ان کو گرفتار ی کرنے پرمجبور کرینگے، گزشتہ تین سالوں سے جام کی حکومت نے جس طریقے سے غیر آئینی اور غیر جمہوری کام کیا ہے آج ان کو سزا کے طورپر بھگتنا پڑے گی، جمعیت علما اسلام سلیکٹیڈ حکمرانوں کے ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جمعیت علما اسلام کے اراکین اسمبلی اور سنیئر اراکین بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ہر عدالتی فیصلے کا احترام کرتی ہے اور قانون کا احترام کرتے ہوئے 14دن ہماری جماعت اور دیگر اپوزیشن اراکین نے بجلی گھر تھانے میں گرفتاری دینے کیلئے وہاں موجود رہے اب عدالتی حکم کے بعد وزیراعلی بلوچستان کو چاہئے کہ وہ عدالتی حکم کی توہین کرنے کی بجائے بجلی گھر تناے جا کر اپنی گرفتاری پیش کریں اگر وزیراعلی نے خلاف توہین عدالت کی تو مقدمے میں سپریم کورٹ سے بھی رجوع کرینگے جمعیت علما اسلام ایک سیاسی اور مذہبی جماعت ہے جنہوں نے ہمیشہ آئین اور قانون کی پاسداری کی ہے اب نا اہل اور سلیکٹیڈ حکمرانوں پر زمہ داری بنتی ہے کہ وہ جمہوری اقدار کو مد نظر رکھتے ہوئے عدالتی احکامات پر پوری طورپر عمل درآمد کریں اور عام شہری کی طرح تھانے میں گرفتاری پیش کریں اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر ہم مجبور ہوکر وزیراعلی ہاس کا گھیرا کر کے وزیراعلی بلوچستان کو گرفتاری کرنے پر مجبور کرینگے انہوں نے کہا کہ آج سنجاوی میں جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام پیغام کانفرنس ہے تمام کارکن کانفرنس کی تیاری کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں