آنیوالے انتخابات میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی، بلاول بھٹو
کوئٹہ؛ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آنے والے عام انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی اور بلوچستان میں وزیراعلیٰ پی پی کا جیالا ہوگا، بلوچستان کے عوام غیرت مند اور بہادر لوگ ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی اور آپ کا رشتہ آج کا نہیں بلکہ 3،3 نسلوں کا رشتہ ہے، آپ نے قائد عوام شہیدذوالفقار علی بھٹو کا ساتھ دیا تھا اور ہم نے تاریخ رقم کردیا تھا، بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد بلوچستان کی عوام نے ایک بار پھر مرد حر صدر آصف علی زرداری کا ساتھ دیا تھا اور ہم نے تیسری دفعہ تاریخ رقم کردیا تھا، پی پی پی کے بعد مسلم لیگ اور تبدیلی سرکار کی حکومت آئی مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ انہی جماعتوں نے عوام کے حقوق سلب کرنے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری، جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ سمیت دیگر اہم رہنماؤں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کوئٹہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سابق مرکزی رہنماؤں سمیت دیگر کی پی پی پی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم شانہ بشانہ رہ محنت اور جدوجہد کریں گے اور پورے بلوچستان میں قائد عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی پیپلزپارٹی کو مضبوط اور فعال بنائیں گے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ آنے والے عام انتخابات میں پورے ملک میں اور خاص طور پر یہاں بلوچستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت بنائیں گے، ہم جیالا وزیراعلی منتخب کرکے دکھائیں گے اور بلوچستان کے مسائل کا حل بھی نکال کر دکھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام غیرت مند اور بہادر لوگ ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی اور آپ کا رشتہ آج کا نہیں بلکہ 3،3 نسلوں کا رشتہ ہے، آپ نے قائد عوام شہیدذوالفقار علی بھٹو کا ساتھ دیا تھا اور ہم نے تاریخ رقم کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ملک کے غریب عوام کو آواز دی، غریب کسانوں کو زمین کا مالک بنایا اور مزدوروں کو بھی حقوق دلوایا تھا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جب آپ نے بینظیر بھٹو کا ساتھ دیا تھا تو ہم نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردیا تھا، بینظیر کی شہادت کے بعد آپ نے ایک بار پھر مرد حر صدر آصف علی زرداری کا ساتھ دیا تھا اور ہم نے تیسری دفعہ تاریخ رقم کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ صوبوں کو وہ حقوق دلائے تھے، جس کا وعدہ قائد عوام نے کیا تھا مگر وہ وعدہ تو صدر زرداری کے دور میں پورا ہوا، جب ہم نے صوبوں کو حقوق دلائے تھے، جب ہم نے این ایف سی ایوارڈ دلایا تھا، اٹھارویں ترمیم کے ذریعے آپ کو اپنے حقوق دلائے تھے اور آپ کو اپنے وسائل کا مالک بنایا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہماری یہ سوچ تھی کہ جہاں بھی گیس اور قدرتی وسائل ہوں گے، وہ اس علاقے اور جگہ کے عوام کا پہلا حق ہوگا پھر پورے پاکستان کا حق ہوگا، جہاں سونا، چاندی ہوگا وہ اس علاقے کا سب سے پہلے حق ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے اس ملک کے غریب عوام کو حقوق دلوائے تھے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا تھا تاکہ ملک کی غریب ترین خواتین کو مدد پہنچا سکیں، تنخواہ، پنشن اور فوج کی تنخواہ میں اضافہ کیا تھا۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ افسوس کے ساتھ پی پی پی کے بعد مسلم لیگ(ن)کی حکومت بھی آئی، تبدیلی حکومت بھی آئی، عمران خان کی حکومت آئی اور یہ ساری جماعتیں آپ سے حقوق سلب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ جماعتیں آپ کے حقوق چھیننے کی کوشش کر رہی ہیں، جہاں وہ آپ کے اٹھارویں ترمیم کے حقوق ہوں یا این ایف سی ایوارڈ کے حقوق ہوں، آپ کے آئی لینڈ، ساحل اور وسائل ہوں، سب کی نظریں آپ کی وسائل پر ہیں لیکن صرف ایک پاکستان پیپلزپارٹی ہے جو جانتی ہے کہ آپ کے حقوق کا کیسے دفاع کرنا ہے اور آپ تک کیسے پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ثنااللہ زہری بھی ہمارے ساتھ ہیں، اب جنرل عبدالقادر بلوچ بھی ہمارے ساتھ ہیں، ہم بلوچستان کے ہر ضلعے اور ہر جگہ پر پہنچیں گے، قائد عوام کا منشور اور شہید بینظیر بھٹو کی نصیحت ساتھ لے کر چلیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر آپ ہمارا ساتھ دیں گے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمارا راستہ نہیں روک سکے گی، یہاں کے عوام نے بہت سے مشکلات دیکھے ہیں، 5 سال پہلے یہاں کے وکلا کے ساتھ دہشت گردی کا بہت بڑا واقعہ ہوا، جو بہت بڑا سانحہ تھا۔انہوں نے کہا کہ آج تک ہم ان کو انصاف نہیں دلاسکے، آج بھی اس نااہل اور نالائق حکومت کے دور جگہ جگہ ناانصافی اور ظلم ہو رہا ہے، پی پی پی وہ واحد جماعت ہے جو آپ کے حقوق دفاع بھی کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں ایک نئی نسل آرہی ہے، میں بلوچستان، سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے نوجوانوں کے ساتھ مل کر ایک نئی تاریخ رقم کرنا چاہتا ہوں او رملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کی خواہش ہے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماؤں سمیت نئے شامل ہونے والوں نے بھی خطاب کیا۔


