جیکب آباد، گڑہی خیرو بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان بارڈر بند،ٹائر جلا کر احتجاج

جیکب آباد(نامہ نگار) گڑہی خیرو میں سیپکو کے لائن سپریڈنٹ کی ذیادتیوں کے خلاف شہریوں کا شدید گرمی میں ٹائر نظر آتش کرکے احتجاجی مظاہرہ،سندھ بلوچستان کے بارڈر پر دھرنا ٹریفک معطل۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑہی خیرو میں سیپکو کے لائن سپریڈنٹ گڑہی خیرو سید کاظم علی شاہ کے خلاف تعلقہ ہسپتال محلہ، حیدر شاہ محلہ، جمالی محلہ، کالج محلہ، گوٹھ مہر علی بروہی سمیت متعدد محلوں کے رہائشیوں عبدالجبار سندھی، ثناء اللہ ببر، جاوید جمالی، گل مصطفی جمالی، اسداللہ بروہی اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کے سیپکو لائن سپریڈنٹ سید کاظم شاہ ہر ماہ بجلی کے بلوں کے علاوہ بھی پندرہ سے بیس ہزار تک فی ٹرانسفارمر اپنی منتھلی لینے کے باوجود تین تین دنوں تک گیارہ ہزار کے جمپر اتار کر ظلم کی انتہا کرتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی وی آئی پیز کے کسی بھی طرح کا پروگرام ہوتا ہے تو لائن سپریڈنٹ شدید گرمی کے باوجود صبح سے لے کر رات گیارہ بجے تک دس سے بارہ ٹرانسفارمر کے جمپر اتروا دیتا ہے انہوں نے وزیراعظم پاکستان چیف جسٹس پاکستان اور متعلقہ وفاقی وزیر سے نوٹس لے کر نااہل لائن سپریڈنٹ کو ہٹا کر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں