جیکب آباد، ایک رات میں راہزنی کے 3واردات

جیکب آباد: جیکب آباد میں ایک رات میں راہزنی کی تین وارداتیں، مسلح افراد موٹر سائیکل، موبائل فون نقدی چھین کر فرار، ایک نوجوان مزاحمت پر زخمی تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے سٹی تھانے کی حدود میں ایک رات میں رہزنی کی تین وارداتیں ہوئیں شاہ غازی محلہ میں مسلح افراد اوم کمار سیتلانی سے نئی سی ڈی موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ بانو بازار منگو مل چوک کے قریب دو مسلح افراد نے رمیش کمار سے لوٹمار کی کوشش کی نوجوان کی مزداحمت پر مسلح افراد نے رمیش کمار کو دھکا دے دیا جس کی وجہ سے نوجوان نالی میں گر کر زخمی ہو گیاساؤنڈ مارکیٹ میں بھی نوجوان کو مسلح افراد کے لوٹنے کی اطلاعات ہیں سٹی تھانہ اور ٹاور چوکی پر 70سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں اتنی نفری کے باوجود دن دیہاڑے شہر میں رہزنی کی وارداتیں قابل تشویش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں