گوجرانوالہ، وین میں سلنڈر دھماکے سے 9 افراد جاں بحق

گوجرانوالہ(انتخاب نیوز)گوجرانوالہ میں ڈی سی کالونی کے قریب مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں نو افراد جھلس کر موقع پر ہی جاں بحق جب کہ سات زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ریسکیور ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا۔ وین میں سلنڈر پھٹنے کے باعث جی ٹی سڑک بلاک ہوگئی۔، وین نے بریک لگائی تو پیچھے سے ایک منی ٹرک نے ہٹ کیا اور ٹکر سے پیچھے لگے سلنڈر سے گیس لیکیج ہوئی، لیکیج سے گاڑی میں آگ لگ گئی جس نے پوری وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں