پنجگور میں بجلی کا بحران شدید، کاروبار زندگی مفلوج،کولڈاسٹوریج کو لاکھوں کا نقصان
پنجگور؛ پنجگور میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے گھریلو صارفین کے ساتھ کاروبار زندگی مفلوج کولڈاسٹوریج چلانے والے دکانداروں کو لاکھوں روپے کا نقصان۔تفصیلات کے مطابق پنجگور میں بجلی کے بحران کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شہر میں بجلی سے وابستہ کاروبار ختم جبکہ کولڈاسٹوریج چلانے والے دکانداروں کو لاکھوں روپے کے نقصانات کا سامنا ہے عوامی اور کاروباری حلقوں نے بجلی کے خودساختہ بحران پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسکو جان بوجھ کر پنجگور کے لوگوں کو معاشی تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے حکومت کیسکو کے ظالمانہ روش کا نوٹس لیکر عوام میں جاری بے چینی دور کرائے۔
Load/Hide Comments


