رحیم یار خان میں مندر حملے کیخلاف گوادر پریس کلب کے سامنے احتجاج
گوادر(بیورورپورٹ) رحیم یارخان بھونگ شریف مندر شری گنیش پر حملہ کیخلاف گوادر کے ہندو برادری سراپا احتجاج۔گوادر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔ شری کرشنامندر شیواہ کمیٹی گوادر کے زیراہتمام لچمن داس بھیمراج راجپوت کی سربراہی میں رحیم یارخان بھونگ شریف میں مندر پر حملہ،تھوڑ پھوڑ اور جلائے جانے کیخلاف گوادر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس میں ہندو برادری نے بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چندر کمار چمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھونگ شریف رحیم یارخان شری گینش مندر پر حملہ قابل مذمت عمل ہے،ھندو برادری ملک میں پرامن رہتے ہوئے آئین و قانون کی پاسداری پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں،مندر پر حملہ سے ملک کی بدنامی کے علاوہ ملک میں مقیم ھندو برادری عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں،رحیم یار خان بھونگ شریف میں 100 سے زیادہ ھندو گھرانے آباد ہیں،ھم وزیراعظم پاکستان ،آرمی چیف قمرجاوید باجوہ،چیف جسٹس پاکستان،وزیراعلی پنجاب ،چیف سیکریٹری پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ ملزمان کو فوری طورپر گرفتار کیا جائے،اور ھندو برادری کو تحفظ فراھم کیا جائے


