بی ایل اے کی جنگ آزادی کیلئے نہیں صرف خونریزی ہے، ضیاء لانگو
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بی ایل اے کی جنگ آزادی کیلئے نہیں صرف خونریزی ہے۔صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر گزشتہ رات کوئٹہ زرغون روڈ پر دھماکے میں جاں بحق پولیس اہلکار کے لواحقین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ علی اکبر بگٹی کی شہادت سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ بی ایل اے کی جنگ غریبوں کے خلاف اور بچوں کو یتیم اور خواتین کو بیوہ بنانے کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والے بم حملوں کی زمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کی ہے ہم ان کے ظلم کی مذمت کرتے ہیں جبکہ یہ آزادی کی جنگ نہیں ہے بلکہ صرف خونریزی ہے
Load/Hide Comments


