کوئٹہ‘نیو کاہان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،پانچ مشتبہ افراد ہلاک

کوئٹہ (انتخاب نیو ز) نیو کاہان مری کیمپ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کارروائی میں 5مشتبہ افراد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد، سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے، سی ٹی ڈی کے ترجمان نے کہا کہ خفیہ اطلاعات ملیں کہ مشتبہ افراد 14اگست کے موقع پر مبینہ طورپر کارروائی کر سکتے ہیں جس بناء پر فورسز نے نیو کاہان مری کیمپ میں آپریشن کا آغاز کیا تو کیمپ کے اندر سے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جوابی کارروائی میں پانچ مشتبہ افرادہلاک ہوگئے سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دو کی شناخت جمیل اور خان محمد کے نام سے ہوگئی ہے جن کا تعلق کالعدم علیحدگی پسند تنظیم سے ہے جبکہ دیگر تین کی شناخت نہیں ہوسکی، ، سی ٹی ڈی کے ترجمان کا مزید کنہا تھا ک دو سے تین ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سیکورٹی اداروں کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ نصف گھنٹے تک جاری رہا، کمپاؤنڈ سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا جن میں دو ایس ایم جی تین پستول تین ہینڈ گرینڈ دو موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں، کارروائی میں فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان کے مطابق واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرکے نیٹ ورک کے دیگر افراد کی گرفتاری کیلئے کاروائی شروع کر دی ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں