ترقی مخالف عوام کے خیر خواہ نہیں، حکومت بلوچستان میں پائیدار ترقی کی منزلیں طے کر رہی ہے، جام کمال
لسبیلہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ترقی مخالف عوام کے خیر خواہ نہیں ہماری حکومت اتحادیوں کے ساتھ ملکر بلوچستان میں پائیدار ترقی کی منزلیں طے کر رہی ہے اور آج حب مشرقی بائی پاس کا سنگ بنیاد بھی اسی ترقی کی جانب ایک او ر پیش قدمی ہے وہ گزشتہ روز حب آمد پر 321ملین روپے کی لاگت سے 10کلو میٹر طویل مشرقی بائی پاس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر صوبائی وزیر خالق ہزارہ،مشیر فشریز اکبر آسکانی،سینیٹر دھنیش کمار پلیانی،جام محمد عالیانی،میرزرین خان مگسی بھی انکے ہمراہ تھے وزیر اعلیٰ نے موقع پر موجود محکمہ مواصلات تعمیرات کے حکام کو ہدایتے ہوئے کہا کہ مشرقی بائی پاس کے قرب وجوار کے گوٹھ دیہاتوں کو اس بائی پاس سے منسلک کرنے کیلئے لنک روڈ ز کی فزبیلٹی بھی تیار کریں تاکہ انکی تعمیر کیلئے فنڈز مہیا کئے جائیں وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اجتماعی کام کرنے سے ترقی کی ثمرات عا م آدمی تک پہنچ سکتے ہیں پچھلے 3سالوں میں حب کیلئے کوئی کام نہ ہو سکا کوئٹہ کے بعد حب بلوچستان اور ملک کے لوگوں کا شہر ہے انھوں نے کہاکہ ترقی کی راہ میں رکاوٹیں بننے والے عوام پر رحم کھائیں ہماری حکومت پائیدار ترقی لاکر عوام کی معاشی تعلیمی اور شعور کا انقلاب برپا کر رہی ہے انھوں نے کہاکہ صرف تختیاں لگانے سے ترقی نہیں آتی بلکہ ترقی کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے جو ہماری حکومت کر رہی ہے وندر ڈیم کے سنگ بنیاد کی بھی تختی بھی لگائی گئی تھی لیکن 10سالوں میں کچھ نہ ہوا جب ہماری حکومت آئی تو ہم نے وفاق سے10ارب روپے کی لاگت سے وندر ڈیم کے منصوبے پر کام کاآغاز کیا اور آج الحمد اللہ وندر ڈیم پر کام جاری ہے انھوں نے حب مشرقی بائی پاس کو توسیع دیکر حب ندی پر پل کی تعمیر اور اسے ناردرن بائی پاس سے ملانے کا بھی عندیہ دیا انھوں نے کہاکہ حب شہر کی حالت آپ سب کے سامنے ہے لیکن اب ہم نے عزم کیا ہے کہ حب شہر کو ایک خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر بنائیں گے شہر کے چاروں اطراف میں بائی پاس سڑکیں بنائی جارہی ہیں آنے والی اور اپنی حکومت کے آخری مالی سال کے بجٹ میں حب ساکران او ر گڈانی کیلئے خطیر فنڈز مختص کئے جائیں گے گڈانی بائی پاس کی منظوری ہو چکی ہے جو کہ گڈانی روڈ سے پیرکس اور پھر حب مغربی بائی پاس سے منسلک ہو گا وزیر اعلیٰ جام کمال خان نے کہاکہ ہم اور ہمارے اتحادی تین سالوں سے اس عزم کے ساتھ بلوچستان کے عوام کی خدمت اور سرزمین کی ترقی کو منزل مقصود کی جانب لے جارہے ہیں جو اصل ترقی ہے اور یہ جس ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ سکیں انھوں نے کہاکہ یقینی طور پر ماضی میں بھی بلوچستان میں کام ہوئے ہیں او ر ماضی کی حکومتوں نے صوبے کی ترقی کے حوالے سے اپنی کوشش بھی کی ہیں یہ نہیں کہہ سکتا کہ انہیں حتیٰ کامیابی ملی یا نہیں ملی لیکن ہمارے حکومت ایک مختلف انداز میں بلوچستان میں آنے والی ترقی اور آنے والی نسلوں اور موجودہ پیش نظرکو دیکھ کر ایک بڑا منصوبہ تیار کیا ہے اور اس سال ہماری حکومت نے جو بجٹ پاس کیا ہے اسکے ثمرات بلوچستان کے ہر ضلع تحصیل گاؤں محلے اور ہرعام آدمی تک پہنچیں گے انھوں نے کہاکہ ایسے ترقیاتی کام کئے جائیں جن سے ہر فرد فائدہ اٹھائے اور لوگوں کی معاشی زندگیوں میں ایک انقلاب برپا ہو ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس بجٹ سے پورا بلوچستان خوشحال ہو جائے گا لیکن کافی حد تک بہتری آئے گی لیکن ہم ان تمام چیزوں کی بنیاد ڈال رہے ہیں جو ایک معاشرے کی بنیادی ضرورت ہیں انھوں نے کہاکہ روڈ رسائی کا ذریعہ اور شاہراہیں ترقی کی منزل تک لے جاتی ہیں سڑکیں نہ ہونے اور انکی خستہ حالی سے عام کسان زمیندار طالب علم گو کہ ہر آدمی متاثر ہو رہا ہے لہٰذا ہم نے تہیہ کیا ہے کہ بلوچستان میں روڈ نیٹ ورک کو بہتر بنایا جائے اور نئی سڑکیں بنائی جائیں اس حوالے سے ہمارے سیاسی مخالفین ہمارے اس منصوبے کی مخالفت کرتے ہیں لیکن وہ یہ بات سمجھنے سے قاصر ہیں کہ جب روڈ نہ ہوگا تو رسائی کیسے ممکن ہو گی ہم نے ضرورت ہم نے صرف بڑے روڈ نہیں بلکہ چھوٹے درمیانے درجے کے رڈ بھی شامل ہیں انھوں نے کہاکہ حب شہر کیلئے ابھی تک جو تین بائی پاس بنائے گئے ہیں اور جو بن رہے اور ایک مزید بائی پاس بنے گا اس سے یہاں کے لوگوں کو شہر مارکیٹ اسکول سرکاری دفتر اسپتال منڈی تک رسائی میں آسانی ہو گی اور علاقے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا حب شہر سے ٹریفک کا دباؤ کم ہو گا لاء اینڈ آرڈرکے ایشوز پر قابو پانا ممکن ہو گا پچھلی حکومت نے حب بائی پاس کا اچھا منصوبہ شروع کیا لیکن اسکی تکمیل کا جو طریقہ کار رکھا اس سے یہ روڈ کبھی بھی مکمل نہیں کیا جاسکتا تھا تاہم ہماری حکومت نے آتے ہی اس منصوبے میں تیزی لائی اور اس منصوبے کو مکمل کرالیا انھوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے منصوبوں کی صرف تختیاں لگائیں لیکن ان پر کام نہیں کیا ہماری حکومت نے پچھلے 10سے15سالوں سے ادھورے پڑے ایک ہزار منصوبے مکمل کراکے ان پر لگائی گئی رقم کو ڈوبنے سے بچایا کوئی بھی منصوبہ صرف کسی ٹھیکیدار یا چار لوگوں کو فائدہ دلانے کیلئے شروع کرنا کوئی ترقی نہیں اور نہ ہی دانشمندی ہے ہماری حکومت کا ہدف ایک عام آدمی تک ترقی کے ثمرات کو پہنچانا ہے اوراس میں کامیابی ملی ہے انھوں نے حب شہر کی ترقی کیلئے پچھلے 30سے40سالوں میں میں ہونا چاہئے تھا وہ ترقی نہیں ہوسکی وزیر اعلیٰ نے کہاکہ وندر ڈیم کے تعمیر کا سہرا بلوچستان اور وفاقی حکومت کے سرجاتا ہے جو لوگ اس حوالے سے دعویدار ہیں تو آپ کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ کسی نے وندر ڈیم پر کام شروع نہیں کرایا صرف سابق صدر زرداری صاحب کی تختی تک یہ منصوبہ محدود رہا ہمار ی حکومت نے 2019ء میں وفاقی PSDPمیں اسکی منظوری دلائی اور آج وندر ڈیم پر کام شروع ہو چکا ہے وندر ڈیم کا منصوبہ بھی بالکل بھی سی پیک کے مغربی روٹ کی مانند تھا انھوں نے کہاکہ حب پورے بلوچستان کا ایک بڑا سرمایہ ہے یہاں پر لوگ کاروبار کیلئے آتے ہیں اور ایک بڑا شہر ہونے کے ناطے حب شہر کی ترقی اسکا حق بنتا ہے لیکن اسکے برعکس پچھلے 25/20سالوں میں ا س شہر کیلئے کیا گیا کچھ نہیں ہوا صوبائی اور وفاقی حکومتوں سے اس شہر کی ترقی کیلئے کام نہیں لیئے گئے انھوں نے کہاکہ وہ اس حوالے سے زیادہ تفصیل میں جانا نہیں چاہتے کہ کوئی سیاسی مسئلہ بن جائے اور کچھ لوگ ناراض ہو جاہیں ہمیں موقع ملا ہم نے اپنے حلقے میں کام کیا یونیو رسٹی،کالجز،پولی ٹیکنک،BRCبنوایا بہت سارے لوگ کہتے ہیں کہ آپ نے تعلیم سے دوستی نہیں رکھی تو ہماری تعلیم دوستی کی مثالیں آپ کے سامنے ہیں بیلہ کالج اس زمانے میں بنا جب صوبے میں کالجز بہت کم تھے ہم نے کبھی نہیں سوچا کہ ہم تعلیم عام کرینگے تو لوگ خود مختار ہو نگے اور ہماری بات نہیں مانیں گے ہم نے ہمیشہ یہ فیصلہ کیا کہ ہم بلوچستان اور اپنے حلقے کے اندر ہر وہ کام کرینگے جو لوگوں کی زندگیوں میں بہتر ی لاسکے اور اب وقت آگیا کہ بلوچستان کے ہر سیاستدان کو اسی سوچ کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور جو شخص اپنی قوم کو تعلیم سے دور رکھے گا وہ شخص آج کے دور میں اس سے بڑی زیادتی اپنی قوم کے ساتھ نہیں کر سکتا انھوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے حالیہ PSDPمیں ایجوکیشن سیکٹر میں کام رکھے ہیں اور ہر شعبے میں ترقی کا جال بچھا رہے ہیں زراعت گلہ بانی ماہی گیری کے شعبے میں جدت لارہے ہیں انھوں نے کہاکہ بلوچستان کی آدمی ترقی کو لوگ مقدمات قائم کر کے رکوادیتے ہیں ساندھ روڈ پر کچھ لوگوں نے کیس کیا ساندھ روڈ کی تعمیر سے کتنے ہی دور افتادہ دیہاتوں کو فائدہ حاصل ہو گا ساندھ روڈ ہمارے انتخابی حلقے میں ہے میں نے کسی دوسرے کے حلقے میں آج تک کسی منصوبے پر کیس نہیں کیا انھوں نے کہاکہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اگر کسی کے خدشات تحفظات ہیں تو انہیں بیٹھ کر حل کیا جاسکتا ہے حب اسپیشل اکنامک زون کے حوالے سے مقامی آبادیوں اور زمینداروں کے جو تحفظات ہیں انہیں ضرور حل کیا جائے گا اور اس بارے میں متعلقہ حکام کو ہدایت دے دی گئی ہے انھوں نے کہاکہ حب کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں ترقی کیلئے کوئی ناراض نہ ہو اور ترقیاتی فنڈز کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے سرکار کے فنڈز عوام کی امانت ہوتے ہیں انہیں عوام کی بہتری پر خرچ کیا جائے۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ نے حب مشرقی بائی پاس منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تختی کی باقائدہ نقاب کشائی کی اس موقع پر محکمہ تعمیرات و مواصلات کے حکام نے انہیں منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی بعد ازاں وزیر اعلی بلوچستان وندر پہنچے جہاں انہوں نے وندر ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا


